حکومت نے آج کہا کہ نوٹ کی منسوخی کا ضروری خوردنی اشیا کی قیمتوں پر اثر نہیں پڑا ہے اور اس دوران قیمتوں میں کمی آئی ہے۔صارفین امور اور غذائی رسدات کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج لوک سبھا میں
سوال کے دوران کہا کہ نوٹ کی منسوخی سے پہلے گزشتہ سال 8 نومبر کو 22 ضروری
کھانے کی چیزوں کی جو قیمتیں تھیں نوٹ کی منسوخی کے بعد ان میں اضافہ نہیں
ہوا ہے۔زیادہ تر کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔